اوپن یونیورسٹی کا داخلوں توسیع،نتائج کا اعلان اورامتحانات کا شیڈول

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا.بی ایس(فیس ٹو فیس)پروگراموں کے داخلوں کی تاریخ میں 26فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔جبکہ سمسٹر خزاں 2023ء کے میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگرام کے امتحانات 5مارچ سے شروع ہوں گے۔

ترجمان اوپن یونیورسٹی کے مطابق اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2023ء کے بی ایس(او ڈی ایل )پروگرامزکے نتائج کا اعلان کرکے طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر فراہم کردئیے ہیں، طلبہ نتائج اپنے پورٹلز پر چیک کرسکتے ہیں۔میٹرک، ایف اے، بی اے، بی ایڈ پروگراموں کے نتائج پہلے ہی ڈکلئیر کئے جاچکے ہیں۔

وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے شعبہ امتحانات کو ہدایت کی تھی کہ یونیورسٹی کے سالانہ سرگرمیوں کے کیلنڈر کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام تعلیمی پروگراموں کے نتائج بروقت آؤٹ کریں تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی ایڈ اور بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز کے نئے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوں گے اور نئے داخلوں کے آغاز سے قریباً ایک ماہ قبل گذشتہ سمسٹر کے نتائج ڈکلئیر ہونا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

پہلے مرحلے کے داخلے ابھی جاری ہیں کہ گذشتہ سمسٹر کے تقریباً90فیصد نتائج آؤٹ ہوگئے ہیں، باقی ماندہ پروگرامز کے نتائج بھی مرتب کئے جارہے ہیں۔ امید ہے کہ آئندہ ہفتے تک نتائج کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

علاوہ ازیں بی ایس (فیس ٹو فیس) پروگراموں کے داخلوں کی تاریخ میں 26فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔سمسٹر خزاں 2023ء کے اوپن کورسز، سرٹیفکیٹ کورسز، میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگرامز کے امتحانات 5۔مارچ سے شروع ہوں گے۔ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔طلبہ کو رول نمبر سلپس ارسال کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں