پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں صحافیوں کی سہولت کے لیے قائم “میڈیا کوآرڈینیشن اینڈفیسلیٹیشن سینٹر” مکمل فعال ہوگیا

اسلام آباد : پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں صحافیوں کی سہولت کے لیے قائم “میڈیا کوآرڈینیشن اینڈفیسلیٹیشن سینٹر” مکمل فعال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دوران، میڈیا سینٹر میں صحافیوں کی سہولت کے لیے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ،جدید ترین کمپیوٹرز ،لیپ ٹاپس،پرنٹر،سکینرز ، ایل ای ڈیز اور ایس ایم ڈیز موجود ہوں گی۔جبکہ میڈیا سینٹر میں صحافیوں کی معاونت کے لیے پی آئی ڈی کا تربیت یافتہ عملہ اور افسران بھی موجود رہے گا ۔

میڈیا سینٹر کو ایس ایم ڈیز کے ذریعے الیکشن کمیشن کے ” الیکشن سٹی ” سے بھی منسلک کرنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

الیکشن کوریج کے دوران صحافیوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے وزارت اطلاعات کی ایپ Helpline-MoIB بھی مکمل فعال ہو گی۔ ضرورت پڑنے پر صحافی ایپ کے لنک https://mediahelpline.moib.gov.pk پر شکایات درج کرسکتے ہیں۔اس کے علاؤہ شکایت کے اندراج کے لیے ٹیلیفون ہیلپ لائن0519252287 بھی فعال کردی گئی ہے۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ، میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ فیسلیٹیشن خاص طور پر الیکشن 2024ءکی کوریج کرنے والے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کی سہولت کے لئے قائم کیا گیا ہے۔میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ فیسلیٹیشن سینٹر میں صحافیوں کو ایک چھت کے نیچے تمام ضروری سہولیات، قابل اعتماد معلومات اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

اسلام آباد کے علاوہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت 7 شہروں میں میڈیا سینٹر قائم کئے ہیں۔جہاں سینٹرز پر 24 گھنٹے عملہ اپنی خدمات انجام دے گا۔الیکشن ڈے پر سینٹرز سے پولنگ اسٹیشنز جانے والے صحافیوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں