پاک بحریہ اور پاک میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی

اسلام آباد: پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں بروقت امدادی کاروائی کی جس کے دوران انہوں نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ، پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی کی ہنگامی کال موصول ہوئی۔

اطلاع ملنے پر پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نےکشتی کی سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ اور پی ایم ایس ایس کشمیر کو مامور کیا۔

سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی میں فنی خرابی کے باعث انجن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔ کشتی میں 9 بھارتی شہری گزشتہ 24 گھنٹوں سے بے یارو مددگارسمندر میں پھنسے تھے۔پی ایم ایس ایس کشمیر نے مصیبت زدہ کشتی کو تلاش کر کے تکنیکی مسئلہ دور کیا اور عملہ کو طبی امداد فراہم کی۔مصیبت زدہ کشتی نے 24 فروری کو بھارتی بندرگاہ دابھول سے شارجہ کیلئے روانہ ہوئی تھی ۔

مذید برآں ، فنی خرابی دور ہونے کے بعد کشتی اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگئی۔

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بروقت کاروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو کشتی کے عملے نے سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں