اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی نائن فور میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

اسلام آباد : اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی نائن فور میں نہتے کشمیریوں کے جزبہ حریت کو سلام پیش کرنے کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

اس خصوصی دن کہ مناسبت سے سکول کی ہونہار طالبات نے مظلوم کشمیریوں کی عصمت شناس بیٹیوں اور آزادی کے بےمثل جذبے سے سرشار مجاہدوں سے جذبہ یکجہتی کا اظہار بولتی تصاویر، سبق آموز نظموں، موثر تقاریر اور حساس ٹیبلو کے ذریعے کیا۔

سکول کی پرنسپل، لبنی تسلیم نے اپنے خطاب میں دلیر کشمیریوں کی لازوال جنگ آزادی کو نظم گوئی کی صورت میں اجاگر کیا اور جری کشمیریوں کی اہمیت کو ریکارڈ کروایا تاکہ ہماری نئی نسل آزادی جیسی نعمت سے ناگزیر آگاہی حاصل کریں۔

اس تقریب کا اختتام جوشیلے، فلک شگاف نعروں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں دعائیہ کلمات پر ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں