نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے متحدہ عرب امارات کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے متحدہ عرب امارات کےوزیر برائے فارن ٹریڈ ڈاکٹر تھانی بن احمد الزی کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔اس موقع پر نگران وفاقی وزیر برائے بحری امور شاہد اشرف تارڑ، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر فارن ٹریڈ کا پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کو کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے میرے حالیہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جس سے پاک متحدہ عرب امارات اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو کہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ریلوے کنیکٹوٹی کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں اطراف کے عوام کے درمیان روابط میں اضافہ ہو سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات 1.8 ملین پاکستانیوں کا گھر ہے جو دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔دونوں ممالک کے تاجروں اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو قریب لانے میں حکومت پاکستان ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

مزید برآں ، وزیراعظم پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں