صدر عارف علوی سے بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: صدر عارف علوی سے بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شطرنج کے کھیل کو پاکستان میں مقامی سطح پر فروغ دینے کی ضرورت ہے اور شطرنج کی بین الاقوامی تنظیموں اور نجی شعبے کے ساتھ اشتراک کو فروغ دینا ہوگا۔

صدر مملکت کا ملک میں شطرنج سمیت صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شطرنج کے ذہنی اور تعلیمی فوائد ہیں ، جسے تعلیمی نظام میں شامل کرنا چاہیے۔ کیونکہ شطرنج ذہنی تناؤ دور کرنے ، ذہنی صلاحیتیں بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں شطرنج کی مقبولیت کیلئے مقابلوں کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ شطرنج کے مقابلوں کے انعقاد سے کھیل کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔شطرنج کی سرپرستی ، فروغ کیلئے سرکاری و نجی شعبوں کے مابین تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

اس موقع پر وفد نے صدر مملکت کو دنیا میں شطرنج کے فروغ میں بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن کے کردار بارے آگاہ کیا۔پاکستان میں شطرنج سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔جبکہ پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد شطرنج کے کھیل کی دلدادہ ہے۔شطرنج کو اسکولوں میں پرائمری سطح پر فروغ دیا جانا چاہیے ۔شطرنج کے کھلاڑی شطرنج کے عالمی مقابلوں میں آن لائن بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں