وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکیی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکیی کی ملاقات ہوئی جس میں سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری تجارت سمیت اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹیل اور پیٹرو کیمیکل صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقع سے سعودی صنعت کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پاکستان کے سرفہرست کے 10 صنعتکاروں کے وفد کی ریاض میں قیادت کرنے کا ارادہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں پاک سعودی بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیر داخلہ و تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو بڑھانے کے لیے اقدام لے رہے ہیں۔پاکستان کے شمالی علاقہ جات بے پناہ قدرتی حسن سے مالامال ہیں۔ان علاقوں میں لگژری ریزورٹس میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔پاکستانی اشیاء کی مارکیٹنگ کے لیے عالمی سطح پر ‘برانڈ پاکستان’ اسٹورز قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں