پاک ایران وزرائے خارجہ کے مابین وزارت خارجہ میں اہم ملاقات

اسلام آباد: وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے وزارت خارجہ میں ایرانی وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی اور پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر پاک ایران وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مثبت طریقے سے آگے بڑھانے، مضبوط مکالمے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں فریقوں نے باہمی احترام اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی نقطہ نظر کی بنیاد پر امن اور خوشحالی کے باہمی مطلوبہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

یاد رہے ایرانی وزیر خارجہ عبداللہ پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں