ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کا ردِعمل سامنے آگیا

اسلام آباد: ایران میں گزشتہ روز قتل ہونے والے 9 پاکستانی مزدوروں کے قتل پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کا ردِعمل سامنے آگیا ۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے ٹوئیٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ سن کر افسردہ ہوئے کہ روزی کے لیے محنت کرنے والے کچھ پاکستانی مزدوروں کو مسلح واقعے میں بے رحمی سے قتل کر دیا گیا ہے۔

بعض عناصر پاک ایران تعلقات کے دشمن ہیں اور دونوں ممالک کے مابین غلط فہمیوں کو ہوا دینے کے لیے سرگرم ہیں، جو اپنی ناکامیوں کی وجہ سے اب بھی بے بس اور مشتعل ہیں کیونکہ ہم کامیاب ہونے کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام اور اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں