پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری ٹریننگ کا اوکاڑہ گیریژن میں آغاز کردیا گیا

اسلام آباد: ملتان کور کے زیر اہتمام اوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ، مشترکہ ٹریننگ کے آغاز پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے بہترین عسکری ڈرل پیش کی گئی اور دونوں ممالک کے قومی پرچم کی رونمائی کے دوران قومی ترانوں کی دھُن بھی بجائی گئی۔

اس افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر تھے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے دونوں ملکوں کی افواج کے افسروں اور جوانوں کو مشترکہ ٹریننگ کے بیجز لگائے۔

مشترکہ تربیتی پروگرام کے ذریعے دونوں ممالک کی افواج کے دستوں کو کلاس روم سیشنز اور اجتماعی جنگی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں