کیپیٹل پولیس کا موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کارروائیاں

اسلام آباد.تھانہ پھلگراں پولیس نے موٹرy سائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں مطلوب منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد،ملزمان کیخلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ پھلگراں پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے دو مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے،گرفتار ملزم کی شناخت سعد عباسی کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے تھانہ پھلگراں کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاںنے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران تلاشی کو مزید موثر بنائیں، شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،

اپنا تبصرہ لکھیں