آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا جی سکس ٹو پرائمری اسکول کا دورہ،

اسلام آباد پرائمری اسکولوں میں وفاقی خصوصی سیکرٹری برائے تعلیم محی الدین وانی اور فلاحی ادارے کی طرف سے بچوں میں کھانے کی تقسیم جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس 100 اسکولوں طلباءو طالبات میں ٹریفک کے متعلق آگاہی فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے جی سکس ٹو پرائمری اسکول کا دورہ کیا،اسکولوں میں وفاقی خصوصی سیکرٹری برائے تعلیم محی الدین وانی اور فلاحی ادارے کی طرف سے بچوں میں کھانے کی تقسیم جاری ہے،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کو بتایا گیا کہ کہ اسکولوں میں بچوں میں کھانے کی تقسیم سے 50 فیصد حاضریوں کے ساتھ ان کی صحت بہتر ہوئی ہے،آئی جی علی اکبر ناصر خان نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس 100 اسکولوں میں ٹریفک کے متعلق آگاہی فراہم کرے گی،ان آگاہی لیکچرز کا اہتمام پرائمری اسکولوں سے کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ انہیں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی دینا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں