نگران وزیراعظم پاکستان کی بیلجیئم کے وزیراعظم سے ڈیووس میں ملاقات

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم پا کستان انوار الحق کاکڑ نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر بیلجیئم کے وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کا ذکر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بشمول تجارت اور سرمایہ کاری، نقل مکانی اور نقل و حرکت اور اعلیٰ تعلیم میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں