پاکستان میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عصر حاضر کی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور نئے ابھرتے ہوئے میری ٹائم سیکیورٹی کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات گزشتہ سات دہائیوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں