وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج( بروز سوموار) رات 12 بجے سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں