اسلام آباد: 15 جنوری، 2024:پاکستان کے پہلے مائیکرو فنانس بینک، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں مالی سال2023 کی حصولیات کا اعلان کیا گیا۔خوشحالی بینک نے اپنے نئے قائم کردہ ریکوری یونٹ اور کال سینٹر کے ذریعے چارج آف پورٹ فولیو سے ریکوری کی مد میں 1ارب روپے (Rs.1Billion)سے زیادہ کا سنگ میل عبور کیا۔ بینک نے اپنے ذخائر کے ہدف کو عبور کرتے ہوئے 101ارب روپے (Rs.101Billion)کے ڈپازٹس بھی حاصل کئے۔یہ نتائج مشکل حالات کے باوجود خوشحالی بینک کی کامیاب کارکردگی کو اُجاگر کرتے ہیں۔ اس بڑی کامیابی کوانفرادی ڈپازٹرز کے اعتماد سے منسوب کیا جاتا ہے جو کُل ڈپازٹ کا نوے فیصد (90%)بنتا ہے اورخوشحالی بینک کے اپنے صارفین کے ساتھ مضبوط تعلقات کا اعادہ کرتا ہے۔
اس پروقار تقریب میں عامر کراچی والا، صدر اور سی ای او، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ اپنی ٹیم وانتظامی کمیٹی کے ہمراہ شریک ہوئے اوراپنی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کو اُجاگر کیا جنہوں نے بینک کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
عامر کراچی والا، صدر اور سی ای او، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے اس کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”یہ شاندار کامیابی پوری خوشحالی بینک ٹیم کی لگن اور ہمارے صارفین کے ہم پر غیر متزلزل اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔“
محمد آفتاب عالم،چیف بزنس آفیسر،خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ”ہماری کامیابی کے لیے لازم ہے کہ ہم صارفین کو پائیدار بینکاری فراہم کرنے، مالی شمولیت کو فروغ دینے اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم رہیں۔ خوشحالی بینک ٹیم ذمہ دارانہ قرضے فراہم کرنے اور بینکاری کے اعلی معیارپر توجہ مرکوز رکھنے کے لئے کوشاں ہے۔“
مزید برآں،خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ ادارے کی مسلسل ترقی اور کمیونٹی وصارفین کی خدمت،بہترین کارکردگی اور پائیدار اطوارکو اپنانے کے اپنے مشن پرگامزن ہے۔