کھادوں کی بلیک میں فروخت پر قابو نا پایا جا سکا گندم کی سالانہ پیداوار میں نمائیاں کمی کا خدشہ

ملک کا واحد شبعہ زراعت جس میں ملک خود کفیل ہے اور جس پر ملک کی 70 فیصد آبادی کا انحصار ہے عدم توجہ کا شکار ڈی اے پی کھاد کے بعد یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت پر قابو نا پایا جا سکا جس سے گندم کی سالانہ پیداوار میں نمائیاں کمی واقع ہو سکتی ہے یوریا کھاد کی سرکاری مقرر کردہ قیمت 3760 روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں یوریا کھاد فی بوری کی قیمت 5100 روپے تک پہنچ گئی کھاد کی قیمتوں میں کمی کا انتظار اور کھاد مہنگی ہونے کی وجہ سے زمیندار گندم کی فصل کو یوریا کھاد نہیں ڈال رہے جس سے گندم کی فصل کی پیداوار میں یقینی کمی آۓ گی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والے شعبے کے ساتھ حکمرانوں کا اس طرح کا سلوک عام آدمی کی سمجھ سے بالا تر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں