سینیٹر شیری رحمان سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کی ملاقات

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کی کراچی میں شیری رحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین کے مابین دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ دونوں فریقین نے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے آئندہ انتخابات کی اہمیت اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت، اقتصادی ترقی، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں سمیت دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی۔

مذید برآں ، سفیر یورپی یونین اور سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان-یورپی یونین کے بیچ شراکت داری، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں