برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے میرپور کا دورہ کرتے ہوئے برطانیہ اور پاکستان کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کا جشن منایا

اسلام آباد: پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے میرپور آزاد کشمیر میں یو-کے پاکستانی ڈائسپورا کا دورہ کیا۔اس موقع پران کے ہمراہ فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفسر، پاکستان ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رچرڈ لنڈسے بھی موجود تھے۔

میرپور کو کچھ لوگ پاکستانی انگریزوں کے لیے گھر سے دور گھر کہتے ہیں۔ اس کی وجہ دوہری شہریوں کی بڑی تعداد ہے۔ یوکے پاکستانی ڈائسپورا یوکے اور پاکستان کے تعلقات کا مرکز ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 70 فیصد برطانوی پاکستانیوں کا تعلق میرپور سے ہے، ہائی کمشنر کو اس بات کی بصیرت حاصل کرنے پر خوشی ہوئی کہ کس طرح بین الثقافتی اثرات نے میرپور کو آج اس شہر کی شکل دی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر اور پاکستان ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے اپنے دورے کے دوران مختلف سرکاری حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں میرپور ریجن کے کمشنر اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس میرپور شامل تھے۔ ہائی کمشنر نے مقامی حکام کی مسلسل حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس اہمیت پر بھی زور دیا جو وہ ان علاقوں میں مقیم برطانوی کمیونٹی کے لیے قونصلر سپورٹ پر دیتی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپنے میرپور دورہ کے دوران میر پور چیمبر آف کامرس کا دورہ بھی کیا۔ تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ:
“اس دورے نے میرے خیال کی تصدیق کی ہے کہ پورے پاکستان میں ہم مل کر بہت کچھ کر سکتے ہیں، چاہے وہ تجارت کو آزاد کرنا ہو، سرمایہ کاری کے مواقع کھولنا ہو، نئی ٹیکنالوجیز لانا ہو، یا پاکستان کو پائیدار ترقی اور صاف توانائی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد کرنا ہو- بہت کچھ ہم کر سکتے ہیں. میں اس مضبوط احساس کے ساتھ اسلام آباد واپسی آئی ہوں کہ ہمارے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مزید قریب آنے اور اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے سخت محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس کے علاؤہ برطانوی ہائی کمشنر کو مسلم ہینڈز فٹبال اکیڈمی کا دورہ کرکے خوشی ہوئی، جہاں انہوں نے قطر میں اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں رنرز اپ رہنے والی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ:
“یہاں اکیڈمی میں فٹ بال کا ٹیلنٹ ناقابل یقین ہے، اور مجھے قطر میں ان کی کارکردگی کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کثیر تعداد میں برطانوی پاکستانیوں کو اس بہترین تنظیم کی حمایت کرتے ہوئے دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوئی۔ پاکستانیوں اور برطانویوں کو کھیل سے بے پناہ محبت ہے اور برطانیہ فٹ بال سمیت پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ فٹ بال سائنس پر ہماری شیوننگ اسکالرشپ، سوئڈن ٹاؤن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام، اس مشترکہ محبت کا جشن ہے، جو فٹ بال کوچوں کی اگلی نسل کو بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔”

ہائی کمشنر اور پاکستان ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے صدر بیرسٹر سلطان محمود کے ہمراہ میرپور میں برطانوی کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی تاکہ ان کی ترجیحات اور عوام کے درمیان روابط کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ انہوں نے صدر بیرسٹر سلطان محمود سے پاکستان اور خطے پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں