انتخابات،صحافت اور شفافیت:عام انتخابات 2024 سے قبل حقائق کی جانچ کے لیے سی.ای جے. آئی. بی. اے کا اہم اقدام

اسلام آباد: انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے سینٹر آف ایکسی لینس ان جرنلزم(CEJ-IBA)نے ملک کے صحافتی منظر نامے میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے دائرہ کار کو آگے بڑھانے اورحقائق کی جانچ پڑتال کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے آئی ویریفائی) (iVerifyکا آغاز کیا ہے۔

سرینا ہوٹل،اسلام آباد میں یو این ڈی پی (UNDP) کے ٹول آئی ویریفائی) (iVerifyکی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر، سی ای جے۔آئی بے اے (CEJ-IBA)،امبر رحیم شمسی نے کہا کہ یہ ٹول شفاف اور قابل تصدیق خبروں کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل اور روایتی میڈیا دونوں ہی جگہوں پر غلط معلومات کے تیز بہاؤ کو دیکھتے ہوئے آئی ویریفائی) (iVerifyکی طرف سے قائم کردہ حقائق کی جانچ کا طریقہ کار پاکستان میں قابل اعتماد، غیر جانبدارانہ صحافت کا سنگ بنیاد بن جائے گا۔

یو این ڈی پی (UNDP) کے فراہم کردہ ٹول آئی ویریفائی) (iVerifyفی الحال ملک میں صحافیوں کے لیے تصدیق کے چند مؤثر اور کارگر طریقوں میں سے ایک پیش کرتا ہے جس میں تعصب کے خاتمے، حقائق کی تصدیق اور دستی جانچ کے ذریعے خبروں کے مضامین پر کارروائی کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور دنیا بھر کے متعدد ممالک میں اس کا کامیابی کے ساتھ نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔

یہ ٹول صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ ورانہ افراد کو سی ای جے۔آئی بے اے (CEJ-IBA)کی ویب سائٹ پر آئی ویریفائی) (iVerifyکے پورٹل کے ذریعے اپنی کہانیاں جمع کروانے کی اجازت دیتا ہے، جہاں ان کی کہانی کی حقائق کے ذریعے نمائندگی اور سیاق و سباق حوالے سے تصدیق سے قبل ایک کثیر جہتی نقطہ نظر کے ذریعے اس کا جائزہ لیا جاتا ہے جس میں ڈیٹا اور زبان کی بنیاد پر جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

لانچ کے بعد میڈیا کے سینئر پیشہ ور افراد کی پینل ڈسکشن ہوئی، جن میں منصور علی خان، زہرہ مظہر، فرہاد جرال، ابسا کومل، عمر چیمہ اور نظام سالارزئی شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ درجے کی صحافت میں حقائق کی جانچ کرنے والے ٹول کی افادیت پر گفتگو کی۔

آئندہ عام انتخابات کے دوران متوقع انتخابی نشریات کے دوران نیوز رومز کی ممکنہ طور پر غیر مستحکم نوعیت کے پیش نظر پینل نے اتفاق کیا کہ یہ ٹول غلط خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے اور ذمہ دار و محتاط صحافت کے لیے جگہ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں