جی نائن فور گرلز سکول کا اعزاز، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سکولوں کے مابین ہونے والا تقاریری مقابلہ جیت لیا

اسلام آباد: ڈاریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز (DEMP) کے زیر اہتمام فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سکولوں کے بچوں کے مابین قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مثالی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقاریری مقابلہ میں اسلام آباد کے مختلف سکولوں کی طالبات نے حصہ لیا،جس میں اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز (VI-X) جی نائن فور کی ہو نہار طالبہ ایمن فرہان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔


اس تقریب کے مہمان خصوصی نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ مرتضی سولنگی تھے، جنھوں نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹ اور کیش پرائز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایمن فرہان نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کے ہمراہ قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کا اعزاز بھی پایا۔

اس کے علاؤہ ایوان صدر میں پی ٹی وی ہوم کے پراگرام “قائد اور بچے” قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا جس میں اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز کی ہو نہار طالبات نے کشمیری نغمے پر شاندار پرفامنس پیش کی۔جبکہ سکول کی حافظہ جویرہ کو کامیاب پروگرام کے آغاز میں تلاوت کلام پاک پیش کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

اس رنگارنگ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان عارف علوی اور خاتون اول ثمینہ علوی تھیں،جنھوں نے تقریب کے اختتام پر اساتذہ اور طلبات کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا ۔

بعد ازاں، سکول کی پرنسپل لبنیٰ تسلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی طالبات نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور وہ پر عزم ہیں کہ مستقبل قریب میں بھی ان کا سکول اس روایت کو برقرار رکھے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں