ناقص حد نگاہ کے باعث پی آئی اے کی گزشتہ روز روکی گئیں فلائیس کے مسافروں کو لاہور سے بذریعہ بس روانہ کردیا گیا

اسلام آباد: ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق گزشتہ شب( بروز بدھ )خرابی موسم اور ناقص حد نگاہ کے باعث پی آئی اے نیشنل اور انٹرنیشنل فلائیس سے آنے والے مسافروں کو آج صبح لاہور سے بذریعہ بس ان کی منزل مقصود پر روانہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، منزل پر ناقص حد نگاہ کے باعث گزشتہ شب لاہور میں اتاری گئی پروازیں کی تفصیل درج ذیل ہے۔

دوحہ اسلام آباد پی کے 288 کے مسافروں کو لاہور اترتے کے بعد بس سے اسلام آباد روانہ کیا گیا۔

کراچی اسلام آباد سیرین ای آر 502 کے مسافروں کو لاہور اترتے کے بعد دوسری پرواز سے اسلام آباد روانہ کیا گیا۔

دبئی اسلام اباد ائر بلیو پی اے 211 کےمسافروں کو لاہور اترنے کے بعد بس سے اسلام آباد روانہ کیا گیا۔

ریاض اسلام آباد ائر بلیو پی اے 275 کے مسافروں کو لاہور اترنے کے بعد بس سے اسلام آباد روانہ کیا گیا۔

دبئی سیالکوٹ پی کے180 کے مسافروں کو لاہور اترنے کے بعد بس سے سیالکوٹ روانہ کیا گیا۔

جدہ اسلام آباد ائرسیال پی ایف 719 مسافروں کو لاہور اترنے کے بعد بس سے اسلام آباد روانہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں