پائلٹ کی غلطی سے طیارہ رن وے کی بجائے منجمد دریا پر لینڈ کرگیا

اسلام آباد : کبھی آپ نے سنا ہے طیارہ دریا پر لینڈ کر گیا ؟ جی ہاں ، روس میں ایک پائلٹ کی غلطی سے مسافر طیارہ رن وے کی بجائے منجمد دریا میں اتر گیا۔

تفصیلات کے مطابق ، یہ حیرت انگیز واقعہ روس کے شہر یاکوتسک کے قریب پیش آٰیا۔جبکہ پولر ائیرلائنز کے اس چھوٹے طیارے میں 30 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔

یاکوتسک کے قریب zyryanka نامی علاقے میں اس طیارے کو دریا پر لینڈ کیا گیا اور خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ روسی خطے سائبریا میں واقع یاکوتسک کو دنیا کا سرد ترین شہر بھی قرار دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں