افغانستان کے سفیرسردار شکیب کی سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے تفصیلی ملاقات

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر سردار احمد جان شکیب نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے تفصیلی ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی خطے سمیت پاک افغان تعلقات پر گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، افغانستان کے عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔

مزید برآں ، افغانستان کے عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کی حکومت کی جانب سے دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں