لاہور اسلام آباد موٹروے شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث بند

لاہور شہر اور اس کے گردونواح میں شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث حکام نے لاہور اسلام آباد موٹر وے کو ٹریفک کے لیے بند کرنے پر مجبور کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام نے حد نگاہ کے خدشات کے پیش نظر لاہور سے اسلام آباد اور لاہور تا سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

لاہور کی چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) عمارہ اطہر نے سرکل پولیس افسران کو شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری کے ہمراہ موجود رہنے کی ہدایت کی۔

سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ موٹروے کی بندش سے شہر میں ٹریفک کا بوجھ بڑھ گیا ہے، انہوں نے ٹریفک افسران کو مزید ہدایت کی کہ ڈرائیورز کے لیے ریفلیکٹرز اور فلیشر لائٹس بطور اشارے استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں