پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو بڑی شکست دے دی

اسلام آباد: پاکستان یونیسکو کے ممبر ایگزیکٹو بورڈ اور بھارت کو ہرا کر وائس چیئرمین کے طور پر منتخب ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی،پاکستان یونیسکو کے ممبر ایگزیکٹو بورڈ اور بھارت کو ہرا کر وائس چیئرمین کے طور پر منتخب ہو گیا۔

نومبر 2023میں اقوام متحدہ کی سربراہی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا،15نومبر 2023کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154ووٹ حاصل کئے۔

یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کیلئے پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کیلئے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت ہے۔

یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے لیے پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کے لیے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پاکستان تعلیم، ثقافت، سائنس اور مواصلات کے مسائل پر عالمی سطح پر وکالت اور تعاون کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔

یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت پاکستان کو اپنے سفارتی تعلقات کو بڑھانے اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

اس کامیابی کے علاوہ پاکستان نے بھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب ہو کر بھی اہم کامیابی حاصل کی۔

ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے 2023-2025 کی مدت کے لیے ایگزیکٹو بورڈ، اقوام متحدہ سے وابستہ فورم میں اہم پوزیشن کے لیے ہندوستان کو شکست دی۔58 رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان نے متاثر کن 38 ووٹ حاصل کیے جبکہ بھارت نے 18 ووٹ حاصل کیے۔یہ بھارت کے لیے ایک بہت بڑی شکست تھی۔

یونیسکو کی رکنیت پاکستان کو اپنے مسائل کی عالمی سطح پر وکالت اور نمائندگی کرنے کے قابل بنائے گی جبکہ پاکستان یونیسکو کے مینڈیٹ کو مضبوط بنانے اور پالیسی سازی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستان کی ذمہ داریوں میں اصولوں کی ترقی، عالمی ترجیحات کو آگے بڑھانے اور یونیسکو کے زیر انتظام پروگراموں اور سرگرمیوں کی موثر نگرانی کے لیے کام کرنا ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر اور وائس چیرمین کی حیثیت سے پاکستان تمام ممالک میں روابط بڑھانے، مختلف مسائل پر ٹھوس نتائج اور ان کے اقدامات کے لیے کلیدی امور پر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔

اس کامیابی پر دفتر خارجہ کے ایک بیان میں ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین اور یونیسکو کے تمام رکن ممالک کا پاکستان کی امیدواری میں زبردست حمایت اور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں