اسلام آباد: سرینا ہوٹلز نے اپنی ثقافتی سفارت کاری کے ذریعے آغا خان کلچرل سروس پاکستان، یونیسکو، آغا خان فاؤنڈیشن، اور KOICA کے ساتھ ‘صوفیانہ میلوڈیز’ کے عنوان سے پرفتن موسیقی کی شام کی میزبانی کے لیے شراکت داری کی۔ اس تقریب کا مقصد پاکستان کے متنوع ثقافتی ورثے کو لوک موسیقی کے روح پرور اظہار کے ذریعے اجاگر کرنا تھا۔
اس تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکار بشمول جارڈن اورمراکش سفراء، وفاقی اور صوبائی وزراء، کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندے، اور میڈیا کے پیشہ ور افراد، ایک ناقابل فراموش شام کے لیے جمع ہوئے موسیقی کی اس شام میں متحرک روایات، سریلی دھنوں اور دلفریب پرفارمنس نے پاکستان کی ثقافتی شناخت کے جوہر دکھائے گئے ۔
اس تقریب میں نامور گلوکاروں و فنکاروں جن میں حدیقہ کیانی، عرفان علی تاج، اور لیف لارسن میوزک سینٹر کے ہونہار طلباء، معذور بچوں کے اسکول کے طلباء کے نے، سامعین کو پاکستان کے موسیقی کے ورثے سے دل و جان سے جوڑنے کے لیے اسٹیج سنبھالا۔ لیف لارسن میوزک سنٹر، جو 2011 میں التت قلعہ میں قائم کیا گیا تھا، نے گلگت بلتستان اور چترال کے نوجوانوں کو پہاڑی موسیقی کی بھرپور روایات اور انواع میں تربیت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
مہمان خصوصی، قومی ورثہ اور ثقافت کے وزیر، سید جمال شاہ، نے ایک بصیرت انگیز تقریر کی جس میں ثقافتی ورثے کے تحفظ، فن تعمیر کو فروغ دینے، اور موسیقی کو آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کے وژن میں شامل کرنے میں اس طرح کے پروگراموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
سرینا ہوٹلز، جو پاکستانی ثقافت کی زبردست حامی ہے، نے اسٹرانگ آرٹ گیلری، سارنگی میوزیکل پلیٹ فارم، اور کرافٹ بازاروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ثقافتی سفارت کاری کو نہ صرف فروغ دیا ہے، بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کرتا ہے۔