حیدر آباد خواتین کی قابل اعتراض تصاویرائرل کرنے والے2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدرآباد کی چھاپہ مار کاروائیاں خواتین کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں جان محمد اور عزیر حیدر شامل ہیں۔ملزمان کو حیدرآباد اور دادو سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے شکایت کنندگان کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

ملزمان نے قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرنے کےلئے جعلی اکاونٹس بنا رکھے تھے۔ملزمان متاثرین کی تصاویر ایڈیٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر تکنیکی وسائل کو بروئے کار لایا گیا اور متعلقہ حکام سے ملزمان کی تفصیلات حاصل کر کے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں