فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے پر دو ریٹائرڈ افسران کو سزا: آئی پی ایس آر

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہفتے کو کہا ہے کہ فوج کے دو ریٹائرڈ افسران میجر (ر) عادل فاروق راجا اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو حاضر سروس اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے پر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنا دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی *پریس ریلیز کے مطابق میجر (ر) عادل فاروق راجا کو 14 سال قید بامشقت اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

آئی پی ایس آر کے مطابق میجر (ر) عادل فاروق راجا اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو فوج کے حاضر سروس اہلکاروں کو بغاوت اور اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرنے پر اکسانے پر پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ کورٹ مارشل ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت بغاوت اور ریاستی مفادات کے خلاف اقدامات پر سزا سنائی گئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کے خلاف سات اور نو اکتوبر 2023 کو عدالتی کارروائی کے بعد سزا سنائی گئی جبکہ سابق افسران کے رینکس بھی 21 نومبر 2023 سے ضبط کر لیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں