گورو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات آج سے شروع ہو رہی ہیں۔

سکھ مذہب کے بانی گورو نانک کے 554ویں یوم پیدائش کی تین روزہ تقریبات آج (ہفتہ) سے ننکانہ صاحب میں شروع ہوں گی۔

پاکستان نے گورو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو 3000 ویزے جاری کیے ہیں۔

ننکانہ صاحب میں مرکزی تقریب کے اختتام کے بعد سکھ یاتری سچا سودا امین آباد، حسن ابدال اور کرتا پور بھی جائیں گے جب کہ 14 نومبر کو سکھ یاتری لاہور کے گردوارہ دراڑ صاحب واپس جائیں.

اپنا تبصرہ لکھیں