امام کعبہ کا فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ و امامت،فلسطینی مسلمانوں کی مشکلات کے خاتمے کے لیے رقت آمیز دعا کی

اسلام آباد: امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیا اور نماز کی امامت کی جس میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی ، جامعہ کے نائب صدور، مختلف مسلم ممالک کے سفارتکاروں، معروف دینی و سیاسی شخصیات اور جڑواں شہروں کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر امام کعبہ نے خطبہ جمعہ میں احترام انسانیت اور احترام راے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ احترام انسانیت کی خصوصیت کو اپنانے والا معاشرہ کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے۔ امام کعبہ نے
نے انسانی جان کی حرمت اور امن کی ترویج پر بھی گفتگو کی۔انہوں نے تلقین کی کہ اختلاف راے کے باوجود احترام راے کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی رو سے ایک دوسرے کی راے اور مزاج کا احترام لازم ہے۔ فی زمانہ اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک ایک ہو جائیں اور ان کا ایسا اتحاد ہونا چاہیے جس میں کوئی دراڑ نہ ہو۔

امام کعبہ نے عالم اسلام کے استحکام ، پاکستان کی ترقی اور غزہ کے نہتے مسلمانوں کی مشکلات کے خاتمے کے لیے رقت آمیز دعا کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں