خالد تیمور اکرم نےبیجنگ میں یونیورسٹی آف چائنا کا دورہ کیا اور پروفیسر لی ہوالیانگ ڈین شعبہ کمیونٹی فار شیئرڈ فیوچر اور دیگر عہدے داران سے ملاقات میں 2024 ممکنہ تعاون اور مشترکہ ایونٹس پر تبادلہء خیال کیا پروفیسر لی ہوالیانگ نے پاکستان ریسرچ سینٹر فار شیئرڈ فیوچر کی کاوشوں کو سراہا مزید یہ کہ پاکستان اور چین کے عوام میں اس منصوبے کی آگاہی اور افہام وتفہیم سے کام کرنے کی اہمیت اجاگر کی خالد تیمور اکرم نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی علمی و ثقافتی روابط اور دوستی کے ذریعے تعلقات کے استحکام پرزور دیا
یہ دورہ نہ صرف دو اداروں کے مابین تعلقات استوار کرنے میں مددگار ہو گا بلکہ مشترکہ مستقبل سازی کے تصور کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے دونوں جماعتیں اپنے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل جل کر کام کرنے کی منتظر ہیں