اسلام آباد: سفیر خلیل ہاشمی نے چین میں پاکستان کے نئے سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔سفیر ہاشمی نے 1994 میں پاکستان کی سفارتی سروس میں شمولیت اختیار کی ان کی پہلی سفارتی ذمہ داری 1999 سے 2002 تک کوپن ہیگن میں پاکستانی سفارت خانے میں تھی۔
خلیل ہاشمی کا بیجنگ پہنچے پر چینی وزارت خارجہ کے ایشیا ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ژانگ ماومنگ نے استقبال کیا۔ سفیر خلیل ہاشمی نے سفیر معین الحق کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں۔
بیجنگ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں سفیر خلیل ہاشمی نے اپنی اسناد پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر ہانگ لی کو پیش کیں۔
اس موقع پر سفیر ہاشمی نے دونوں ممالک کی دیرینہ روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کی۔ا ڈائریکٹر جنرل ہانگ نے سفیر کی کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خلیل ہاشمی ایک سینئر پاکستانی سفارت کار ہیں جن کو دو طرفہ اور کثیر جہتی تعلقات میں 29 سال کا تجربہ ہے قبل ازیں سفیر ہاشمی نے نومبر 2019 سے جنیوا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیں وہ دو مرتبہ نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن میں بھی کام کر چکے ہیں۔