حال ہی میں پاکستان میں قزاقستان کے سفیر عزت مآب جناب قستافن ژرلان نے ادارۂ فروغِ قومی زبان اسلام آباد کا دورہ کیا ان کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد حمید سے ملاقات کی ان کے وفد میں وائس چیئرمین BOE احسن شاہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب خالد تیمور اکرم پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی فار شیئرڈ فیوچر بھی شامل تھے۔ادارہءفروغ قومی زبان اور قزاق ادارۂ لسانیات کے اشتراک سے دوطرفہ مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے پاکستان اور قزاقستان میں ثقافتی تبادلے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تقریبات، کانفرنسوں، سیمینارکے انعقاد پر اتفاق کیا۔ بات چیت کا اختتام مشترکہ ثقافتی اور لسانی تعاون پر ہوا۔