اسلام آباد: پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ مشق سی گارڈین 2023 کا کراچی میں آغاز ہوگیا ہے۔اس خصوصی مشق میں پاکستان اور چین کے جنگی بحری و ہوائی جہاز، آبدوز اور میرین فورسز حصہ لیں گیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ، چینی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل لیانگ یانگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کو سراہا۔
مشق سی گارڈین کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
اس موقع پر چینی کمانڈر نے دو طرفہ مشق سے پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے اور مثبت نتائج حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز چینی بحریہ کے جہازوں اور آبدوز کی پاکستان آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اس مشق کا مقصد بحر ہند میں روایتی و غیر روایتی خطرات کے خلاف مربوط حکمت عملی اور بحری تعاون کا فروغ ہے۔مشق سی گارڈین 2023 پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہیں۔