اسلام آباد پولیس 2غیر ملکی ڈکیتوں کو گرفتار کر کے شدید دباو کا شکار ہو گئی۔جمعہ کے روز ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں 2 غیر ملکی ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کا پر اسرار دعوی کیا۔تاہم پولیس ڈکیتوں کی گرفتاری کا دعوی کرنے کے بعد ڈکیتوں کی قومیت، نام اور ان کے پاکستان میں قانونی یا غیر قانونی مقم ہونے سے متعلق معلومات کو ظاہر کرنے انکاری ہے۔پولیس نے ڈکیتی کے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے باوجود ان کے خلاف درج مقدمے اور ملزمان کو زیر زمین رکھنے کے لیئے کوشاں ہے۔
پولیس سے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کے باوجود پولیس گرفتار ملزمان سے متعلق مقدمہ کی تفصیلات ظاہر کرنے پر آمادہ نہ ہوئی۔ہمارے زرائع کے مطابق پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری اور ایک ملزم کے زخمی ہونے سے متعلق دعوے میں پراسرایت کے باعث پولیس شدید دباو کا شکار ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق راہزنی کی اطلاع پر اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کی۔واردات کرکے فرار ہونے والے دو غیر ملکی ڈاکووں کوگرفتار کرلیا۔دو غیر ملکی ڈاکووں نے ایف ایٹ میں راہزنی کی واردات کی۔
اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او مارگلہ اور ڈولفن اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکووں کا پیچھا کیا۔ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔پولیس ٹیموں نے دونوں راہزنوں کو اسلحہ سمیت جنگل سے گرفتار کرلیا۔جبکہ آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی طرف سے پولیس ٹیموں کو بروقت ردعمل پر شاباش دی گئی ہے۔