اسلام آباد: امریکی ایئرلائن راوین الاسکا نے پاکستان میں فضائی آپریشن کے لیے دل چسپی ظاہرکردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اورغیرملکی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کے لییسول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان) سے رابطہ کرلیا۔
مذکورہ ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی انتظامیہ نے سی اے اے سے تھرڈ کنڑی آپریٹرلائسنس کے لیے بات چیت کی ہے۔ نئی ایئرلائن کے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے ملک میں زرمبادلہ کی آمد میں اضافہ ہوگا۔