خواتین کو بیوٹیسن کی نوکری کے لیے عمان لے جا کر رقاصائیں بنانے والے انسانی سمگلروں کی سرغنہ خاتون گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی کارروائی انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران چھاپہ مار کارروائی میں گینگ کی اہم سرغنہ خاتون گرفتار کر لی۔ترجمان ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمہ انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھی۔ملزمہ کو لاہور کے علاقے اچھرہ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمہ سادہ لوح خواتین کو نوکریوں کا جھانسہ دے کے عمان بھجواتی تھی۔متاثرین کو بیوٹیشن کی نوکریوں کا جھانسہ دیا جاتا تھا۔جبکہ وہاں پہنچنے پر متاثرہ خواتین سے بیرون ملک رقص کروایا جاتا تھا۔

گرفتار ملزمہ سے متعدد پاسپورٹس اور سفری دستاویزات برآمد کر لئے گئے۔ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جبکہ ایف آئی اے کی طرف سےانسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔رواں سال کے دوران اب تک اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 267 سے زائد انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں 6 ریڈ بک کے انتھائی مطلوب انسانی سمگلر بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں