دو طرفہ تعلقات کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر جمہوریہ کوریا اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان خیر سگالی کے پیغامات کا تبادلہ

اسلام آباد : جمہوریہ کوریا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ کی یاد میں، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے مشترکہ خوشحالی اور مستقبل میں مضبوط تعاون بڑھانے کا اظہار کیا۔دونوں فریقین کا کہنا تھا کہ یہ اہم سنگ میل 1983 کے بعد سے پائیدار دوستی اور قابل ذکر پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ پاکستان اور جمہوریہ کوریہ کے مابین تعلق تجارت اور ترقیاتی تعاون جیسے شعبوں پر محیط ہے۔

یہ جشن جمہوریہ کوریا اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم موقع ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعاون اور باہمی احترام کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

مستقبل میں تعاون کے مضبوط امکانات پر زور دیتے ہوئے، وزرائے خارجہ نے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو تیز کرنے کا عہد کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں