پاکستان کے لئے نامزد ہونے والے نئے سفراء کی صدر مملکت کو سفارتی اسناد پیش

اسلام آباد: پاکستان کے لئے نامزد ہونے والے نئے سفراء کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اردن، ہولی سی ، جمہوریہ چیک ، برونائی دارالسلام اور قطر کے نامزد سفراء کی جانب سے سفارتی اسناد پیش گئیں۔ اس موقع پر سفراء نے صدر مملکت سےعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرے۔

صدر مملکت کا محاصرہ ختم کرنے ، فلسطینیوں کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان کو شہریوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش ہے ۔ پاکستان فلسطینیوں کی آزاد ریاست کے قیام کا حامی ہے۔اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں۔

پاکستان فلسطین کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔پاکستان یروشلم سمیت تمام مقبوضہ عرب علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کا حامی ہے۔

پاکستان نے فلسطین کاز کی مسلسل حمایت کی ہے اور کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے تمام عرب اسرائیل تنازعات کا جامع حل چاہتا ہے۔
صدر مملکت نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا۔

صدر نے مزید کہا کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط مضبوط کرنے ، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت نے نامزد سفراء کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں