ہلالِ احمر میں 192 کے وی سولر سسٹم کی تنصیب مکمل ، سردار شاہد احمد لغاری نے افتتاح کردیا

اسلام آباد: ہلالِ احمر پاکستان نیشنل ہیڈکوارٹرز میں 192 کے وی کا سولر سسٹم نصب کردیا گیا۔سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نےکیا۔ اِس سسٹم کی تنصیب سے جہاں بجلی کی بچت ہوگی وہاں مستقبل کی محفوظ سرمایہ کاری بھی ممکن ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، افتتاح کے موقع پر سردار شاہد احمد لغاری کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی کا استعمال یقینی طور پر قابل تجدید توانائی کا ذریعہ ہے اور یہ ماحول کیلئے انتہائی فائدہ مند بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی مکمل طور پر صاف ہے اور اِس میں کوئی فضائی، آبی آلودگی بھی نہیں۔ یہ توانائی گرین ہاؤس گیس اثرات بھی پیدا نہیں کرتی۔ شمسی توانائی کا ربن سے یکسر پاک ہے۔

واضح رہے کہ ہلالِ احمر پاکستان کی قیادت نے ہلالِ احمر نیشنل ہیڈکوارٹرز اور تمام برانچوں کو نئی جہت عطا کی ہے اور بہتری کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ہلالِ احمر ملازمین اور رضاکاروں کی استعداد ِ کار بڑھانے کیلئے ملکی و عالمی سطح پر تربیت کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ ادارہ جاتی اصلاحات تسلسل سے جاری ہیں۔ تمام صوبائی و ضلعی برانچوں کو فعال، مستحکم بنانے اور وسائل کی بڑھوتری کیلئے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں