زراعت و خوراک کے نظام کو بہتر بنانے اور اقتصادی ترقی کیلئے پانی کی تحفظ ناگزیر ہے:ڈاکٹرکوثر

اسلام آباد : پاکستان کیلئے پانی، خوراک، آب و ہوا کے جوڑ کو مہمیز دینے کیلئے 28 ویں PRE-COP کے اعلیٰ سطح افتتاحی تقریب انعقاد کیاگیا، وفاقی زیربرائے غذائی تحفظ وتحقیق ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک کابحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ،ڈائیریکٹر جنرل انٹرنیشنل واٹرمینجمنٹ(IWMI)ڈاکٹر مارک سمتھ، نیدرلینڈز کی سفیرہینی فوکل ڈی ورائیز، پولینڈ کی سفیر مسیج پسارکی، آسٹریلیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر ڈنیلی کیشن، یو ایس ایڈ کی مشن ڈائیریکٹر کیٹ سموں گیسری اور IWMI کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر محسن حفیظ بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیربرائے غذائی تحفظ وتحقیق ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے پانی کی حفاظت کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اقدامات اٹھانے ہوں گے، پانی کے تحفظ کیلئے ایک پائیدار لائحہ عمل کی ضرورت ہے،پانی کو ضرورت کے مطابق استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے لیزر لینڈ لیولنگ پر کام کیا تاکہ آبپاشی میں پانی کا کم سے کم استعمال کیا جاسکے، آبی حفاظت کیساتھ ساتھ عوام الناس میں پانی کی اہمیت اور پانی کی حفاظت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا وقت کا تقاضا ہے، پانی کی حفاظت میں ہمارے روشن اور کامیاب مسقبل کا راز ہے۔

انہوں نے کہاکہ پانی انسانی زندگی سمیت جنگلات،زراعت و ہرجاندارچیز کیلئے لازم وملزوم ہے لیکن اس کے باوجود آج دنیا کے بہت سے حصے پانی کے لیے انتہائی غیر محفوظ ہیں، پانی کی حفاظت آب و ہوا کی حفاظت کے ساتھ گہرائی سے جڑی ہوئی ہے، دنیا بھر میں پانی کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی اپنی گرفت کو سخت کرتی ہے اور کرہ ارض کے ہائیڈرولوجیکل نظام کو جھٹکا دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زراعت و خوراک کے نظام کو بہتر کرنے اور اقتصادی ترقی کیلئے پانی کی تحفظ ناگزیر ہے،پانی کے خطرے کے نئے دور میں حکومتوں، کاروباری اشخاص، پانی کے استعمال کرنیوالے اور پانی کے حوالے سے ہر شعبہ کے لوگوں کو آبی حفاظت کیلئے تمام وسائل و مؤثر پیمانے بروئے کار لانے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ فوری اور جرات مندانہ اقدامات کے فقدان سے پانی کی حفاظت مزید خرابی کی طرف جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں