چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے ملاقات

اسلام آباد: چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف سے لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، چیئرمین سینیٹ نے شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر کامیاب جلسے پر شہباز شریف کو مبارک بھی دی۔

مزید برآں ، چیئرمین سینیٹ نے پاکستان مسلم لیگ ( نواز) کے صدر کو اپنے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں