نگران وزیر خارجہ کا برطانوی سیکرٹری خارجہ کو فون، دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کاعزم

اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے برطانوی سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، جیل عباس جیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مضبوط روایت پر روشنی ڈالی، انہوں نے دوطرفہ تعلقات کیلئے مزید مضبوط اور طویل مدتی وژن کی خواہش کا اظہار کیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے افغان شہریوں کی نقل مکانی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مسلسل عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی سیکرٹری خارجہ نے افغان شہریوں کی نقل مکانی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کی حمایت اور تعاون کو سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں