چین کی جانب سے شینزو 17 انسان بردارخلائی مشن، 26 اکتوبر کو لانچ کیا جائے گا

اسلام آباد: چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق،26 اکتوبر کو گیارہ بج کر چودہ منٹ پر انسان بردار خلائی مشن شینزو 17 لانچ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، شینزو 17، انسان بردار خلائی منصوبے کا 30 واں مشن اور 12 واں انسان بردار مشن ہے۔ اس مشن کے عملے کو شینزو 16 کے عملے کے ساتھ مدار میں شفٹ کیا جائے گا ،شینزو 17 کا عملہ مدار میں تقریباً چھ ماہ تک قیام کرے گا۔ مدار میں خلائی سائنس اور ایپلیکیشن پےلوڈ کے تجربات کیے جائیں گے، خلاباز اور پےلوڈ کیبن سے باہر جائیں گے،کیبن کے باہر پےلوڈ کی تنصیب اور خلائی اسٹیشن کی دیکھ بھال و مرمت کی جائے گی ،اس کے ساتھ ساتھ خلائی سٹیشن کی کارکردگی کا جائزہ لینا بھی جاری رہے گا۔

خلائی سٹیشن کے آپریشنز میں قیمتی ڈیٹا اور تجربہ حاصل کیا جائے گا اور خلائی سٹیشن کی آپریٹنگ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں