نگران وزیر شاہد اشرف تارڑ اور فرانسیسی سفیر نکولس گیلی کے مابین ملاقات

اسلام آباد: نگران وزیر شاہد اشرف تارڑ اور پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نکولیس گیلے کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے امور بارے ملاقات ہوئی۔ نگران وزیر نے پاکستان میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لئے مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں فرانسیسی سرمایہ کاروں کے لئے سنہرے مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سکھر-حیدرآباد موٹروے(M-6 )فرانسیسیوں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک بہترین موقع ہے اسی طرح پاکستان ریلوے افغانستان کے ساتھ رابطے کے لیے کوہاٹ سے خرلاچی تک روٹ بنانے کے لیے کوشاں ہے. جس سے فرانس بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

فرانسیسی سفیر نکولیس گیلے نے کہا کہ فرانس اور پاکستان کے تعلقات اور باہمی تعاون کی لمبی تاریخ ہے۔ فرانسیسی سرمایہ کار پاکستانی منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

فرانسیسی ریل ٹرانسپورٹ کمپنی السٹوم پاکستان میں اپنی مستقل نمائندگی قائم کر رہی ہے اور یہ مزید سرمایہ کاری کی طرف ایک قدم ہے۔ہم اپنے سرمایہ کاروں کو مزید ترغیب دیں گے اور پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری لائیں گے۔

نگران وزیر نے مزید تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن بھی اپنے افق کو وسعت دے رہی ہے اور وہاں بھی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ پاکستان میں جمہوری استحکام 2008 سے جاری ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں