چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر بیجنگ میں بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکت کریں گے

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، چینی وزیر خارجہ کی خصوصی دعوت پر بیجنگ میں چین کے سفارت کاری کے اصولوں پر بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکت کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ سفارت کاری کے اصولوں پر بین الاقوامی سمپوزیم میں بطور ” مہمان خصوصی ” شرکت کریں گے۔

یہ سمپوزیم چین کی ہمسایہ ممالک سے متعلق خارجہ پالیسی پر تبادلہ خیال اور غور کےلئے منعقد کیا جا رہا ہے۔ ڈپلومیسی سمپوزیم کےلئے بیجنگ میں متعدد عالمی رہنما اکٹھے ہونگے۔

چیئرمین سینیٹ 24 اکتوبر کو چین کے سفارت کاری کے اصولوں کے حوالے سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کریں گے۔

اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر چیئرمین سینیٹ چین کے سفارت کاری فورم پر پاکستان کے کردار کو اجاگر کریں گے۔

ترجمان سینٹ کے مطابق ، دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ چین میں اپنے ہم منصب نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ مختلف چینی سرکاری کمپنیوں کے سربراہان جس میں مائننگ کمپنی کے سربراہ اور چائنہ ايڈ کے حکام بھی شامل ہیں، سے ملاقات کریں گے۔

اس بین الاقوامی سمپوزیم میں چیئرمین سینیٹ کو مدعو کرنا اور خطاب پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں