‏نائیجیریا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر بیلو ابیو کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد: نائیجیریا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر بیلو ابیو (Bello Abiyoe) نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام کا دورہ کیا، جہاں ان کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے الوداعی ملاقات ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ، نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران ، سربراہ پاک بحریہ نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ بحری تعلقات کے فروغ کیلئے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی کوششوں کو سراہا۔

نائیجیریا کے ہائی کمشنر نے خطے میں امن واستحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں