نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سی ای او چائنہ کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی وانگ ہائی ہوائی اور چیئرمین چائینہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن سے بیجنگ میں ملاقات

اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سی ای او چائنہ کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی (CCCC) وانگ ہائی ہوائی (Wang Haihuai) اور چیئرمین چائینہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن (CRBC) کی آج بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں شرکاء نے سی پیک کے تحت CCCC اور CRBC کے پاکستان میں جاری منصوبوں کے بارے آگاہ کیا. شرکاء نے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی تعمیر، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، وزیرِ اعظم نے چینی کمپنیوں کے پاکستان میں منصوبوں کی پزیرائی کی اور انکی سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا.

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان ملک بھر میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ٹرازیشنل اکانومی بنانے اور ملک میں سیاحت کی ترقی کیلئے ریلوے و روڈ انفراسٹرکچر انتہائی ضروری ہے.

وزیرِ اعظم نے چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا.

اپنا تبصرہ لکھیں