حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان 794 ملین جاپانی ین کا معاہدے کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد:سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی تعمیر نو کے پروگرام کیلیے گرانٹ معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان 794 ملین جاپانی ین جو ، تقریباً 5.3 ملین امریکی ڈالر کی امداد دی۔

اس حوالے سے دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی ، معاہدے کے مندرجات درج ذیل ہیں۔

• معاہدہ حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان ہوا۔
• دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں ہوئی۔ •گرانٹ سندھ میں 2022 کے سیلاب اور مون سون کی شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں میں مدد فراہم کرے گی۔
• گرانٹ تعلیمی بنیادی ڈھانچے میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنےمیں مدد کرے گی۔
• گرانٹ اسکولوں کی تباہ شدہ عمارتوں کو محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنائے گی۔
• پراجیکٹ کے نوٹ پر ڈاکٹر کاظم نیاز، سیکرٹری، اقتصادی امور ڈویژن اور پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا میتسوہیرو کے دستخط کئے ۔
• دونوں فریقین کے مابین مزید بامعنی تعاون کیلیے تمام اہم سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی، سیلاب کاظم نیاز
• معاہدے پر سعید اشرف صدیقی، جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اور چیف نمائندہ جائیکا، کینو شیتا یاسو ٹمسو کے دستخط ہیں ۔
• دونوں فریقین کے مابین مزید بامعنی تعاون کیلیے تمام اہم سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کی گئی ۔

مزید برآں ،جاپانی سفیرواڈا میتسوہیرو کی جانب سے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کی یقین دہانی کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں